مہر خبررساں ایجنسی نے عرب اخبار الرائے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کی تین خلیجی ممالک سعودی عرب۔ بحرین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ شدید سیاسی کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے۔
خلیجی ممالک پر نظر رکھنے والے ایک باخبـر ذرائع کے مطابق سعودی عرب، بحرین اور امارات کے قطر کے ساتھ شدید اختلافات کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ سنیچر کو ہونے والا اجلاس فیصلہ کن ثابت ہوگا جس میں مزيد اختلافات سامنے سکتے ہیں۔ سعودی عرب اور امارات اخوان المسلمین جماعت کو دہشت گرد قراردیتے ہیں جبکہ قطر اخوان المسلمین کی حمایت کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ